ڈیلی بائٹس

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: بابر اعظم اور شان مسعود کی جوڑی نے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بیٹر بابر اعظم اور شان مسعود کی جوڑی نے شراکت کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری میچ کیپ ٹاؤن میں جاری ہے۔جہاں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں ۔۔۔

کوئٹہ میں دو دن کے لیے موبائل سروس بند رہے گی

کوئٹہ میں امن و امان کے پیش نظر دو روز کے لئے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کی رات بند کی گئی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس منگل 7جنوری کو رات 12 بحال کردی جائے گی۔ دوسری جانب جے یو آئی ف ۔۔۔

بلوچستان کے علاقے تربت میں بس پر حملے میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق یہ ایک خودکش حملہ تھا

بلوچستان کے ایران سے متصل سرحدی ضلع کیچ کے علاقے تربت میں ایک بس پر حملے میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت نور خان، عبدالوہاب، اعجاز اور لیاقت علی کے ناموں سے ہوئی ہے اور ان کی ۔۔۔

ایلون مسک اسٹارلنک سروس کیلئے حکومت پاکستان کی منظوری کے منتظر

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) انٹرنیٹ سروس متاثر،وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ کا بیان آگیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نےاسلام آباد سے جاری بیان میں عالمی سب میرین کیبل میں خرابی سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کے معاملے پر ردعمل دیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہےکہ کیبل اے ۔۔۔

فروری میں ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج کا افتتاح کیا جائے گا ، محسن نقوی

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انڈر پاس 42 روز کی مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دونوں منصوبوں پر 3 شفٹوں میں کام جاری رکھا جائے، نائٹ شفٹ میں تعمیراتی کام کی رفتار تیز ۔۔۔

مرغی کے گوشت کی قیمت 800 روپے سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد: مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پرلگ گئے اور اچانک 800 روپے سے تجاوز کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے۔ زندہ برائلر چکن کی قیمت گزشتہ ماہ 280 روپے فی کلو مقرر تھی تاہم اب زندہ ۔۔۔

ملک میں بارشوں کا سلسلہ کل سے داخل ہوگا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے تاہم بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق کل لاہور کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ 5 جنوری کو لاہور میں بھی بارش ہونے ۔۔۔

سب میرین کیبل میں خرابی ، ملک بھر میں انٹر نیٹ خرابی کے مسئلے کا خدشہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) )قطر کے قریب سب میرین کیبل اے اے ای ون میں خرابی پیدا ہوگئی۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق کیبل میں خرابی سے انٹرنیٹ، براڈبینڈ صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کیبل پاکستان کو بین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک سے جوڑنے ۔۔۔

کراچی میں 4جنوری سے سردی میں اضافے کا امکان

محکمہ موسمیات نے کراچی میں 4 جنوری سے سردی بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے، جبکہ شہر کا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جانے کی بھی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ چمن سمیت پاک افغان سرحدی علاقوں میں بارش کے ساتھ ہی سردی بڑھ گئی، مغربی سسٹم کے زیر اثر لاہور سمیت پنجاب میں جمعرات سے ۔۔۔

پی ایس ایکس: 100 انڈیکس میں 111 پوائنٹس کا اضافہ

اکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 111 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد کاروبار کے اختتام پر ایک لاکھ 17 ہزار 119 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1510 پوائنٹس کے ۔۔۔

10 سالہ سارہ شریف کے قتل کے جرم میں والد اور سوتیلی ماں کو سزا سنادی گئی

لندن ( ویب ڈیسک)برطانوی عدالت نے 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کے جرم میں مقتولہ کے والد عرفان شریف اور سوتیلی ماں بینش بتول کو عمر قید کی سزا سنادی۔گزشتہ ہفتے لندن کی عدالت نے سارہ شریف قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مقتولہ کے باپ عرفان شریف اور سوتیلی ماں بینش بتول کو ۔۔۔
@