میں سکندر راجا کی تعیناتی کو بھی چیلنج کروں گا کیپٹن صفدر
kیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے مطیع اللہ جان کیساتھ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر راجا سکندر وہ بڑے تگڑے زمیندار ہیں ، آدھے سرگودھا میں ان کا گنا لگا ہواہے، میں ان کے پاس گیا اور کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ نوازشریف مغرب کے وقت ہار گئے، کالا ڈاکہ والا تین دن بعد آتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ رزلٹ ہے، سیلیں ٹوٹی ہوئی ہیں، باہر جلوس نکلا تھا ، ہم نے جلدی سے بکسے بند کیے اور تالے لگا کر گھر بھاگ گئے، میں نے کہا کہ اس پر فیصلہ دیدیں، راجا صاحب اٹھے اور وقفہ ہوا، پھر چائے کے بعد انہوں نے ہماری چائے بنا دی ۔مجھے کہاکہ آپ کی بات میں بڑا لاجک ہے آپ نیچے عدالت میں چلے جائیں، میں نے جواب دیا کہ مادر ملت عدالت میں گئیں تھیں، ہار گئیں ، ایوب خان جیتا تھا ۔صحافی مطیع اللہ جان نے کہا کہ سکندر سلطان راجا اپنی مدت پوری کر چکے ہیں اور آپ کی پارٹی کی ترمیم کے تحت نوکری جاری رکھے ہوئے ہیں، کیپٹن صفدر نے جواب دیا کہ میں سکندر راجا کی تعیناتی کو بھی چیلنج کروں گا ۔یہ میراذاتی فیصلہ ہے پارٹی کا نہیں ہے
339 total views, 12 views today
























Leave a Reply