پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب کا اجتماعی دفاع مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ
ریآض(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ایک انتہائی اہم اور اعلیٰ سطح کا عسکری اجلاس منعقد ہوا ہے، جس میں تینوں اسلامی ممالک کی مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ریاض میں منعقدہ اس اجلاس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیفس آف جنرل اسٹاف نے شرکت کی۔
پاکستان کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر، ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلجوق اور سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف نے سہ فریقی اجلاس کی قیادت کی۔ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان مین بتایا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور مملکتِ سعودی عرب کو درپیش سکیورٹی خطرات کا تفصیلی اور جامع جائزہ لیا گیا، اجلاس کے شرکاء نے بالخصوص مکہ مکرمہ، عام شہری آبادی اور اہم اقتصادی و ملکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے کی جانے والی حالیہ حوثی حملوں کی کوششوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی، اجلاس کے شرکاء نے سعودی مسلح افواج کی بروقت مستعدی اور اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا، جس کی بدولت مملکت کی سلامتی اور خودمختاری کو یقینی بنایا گیا ہے۔
315 total views, 9 views today
























Leave a Reply