وزیراعلیٰ مریم نواز نے گوجرانوالہ میں الیکٹرو بس کے2 روٹس کا معائنہ کیا

گوجرانولہ( ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گوجرانوالہ میں الیکٹرو بس کے 2 روٹس کا آغاز کیا اور گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی سائٹ کا معائنہ بھی کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی تکمیل کے لیے مارچ کی ڈیڈ لائن دے دی۔ گوجرانوالہ میں ابتدائی طور پر 2 روٹ پر الیکٹرو بس چلے گی۔ الیکٹرو بس چن دا قلعہ تا لوہیانوالہ چلائی جائے گی۔ کھیالی تا جنیم نندی پور الیکٹرو بس چلے گی۔ گوجرانوالہ میں تعمیرات مکمل ہونے پر 74 الیکٹرو بسیں چلائی جائیں گی۔

174 total views, 6 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *