اگلا پڑاو کرک میں ہوگا صوابی میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گےسہیل آفریدی
پشاور(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کرک میں لانگ مارچ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ آج ہم کرک سے آگے بڑھیں گے ،کرک کے عوام باشعور اور سیاسی رہے ہیں، اگر آپ کی نظر میں ناسمجھ ہوں تو عوام کا یہ سمندر گواہی دیتا ہے کہ انہیں ایسے ہی ناسمجھ چاہئے ہیں ،جب میں پشتونوں کی بات کرتا ہوں، آپریشن اور ڈرون اٹیکس کے خلاف بات کرتا ہوں تو ناسمجھ کہا جاتا ہے ، میں ان طاقتوروں کو ایبسلوٹلی ناٹ کہوں گا جو میرے پشتونوں کے سر کا سودا کریں گے ، عمران خان اور انکی اہلیہ ناحق قید کاٹ رہے ہیں، بہنیں جیل میں ہیں، وہ ہمارے لیے قید کاٹ رہے ہیں ، ہمارے نوجوانوں کے مستقبل کے لیے یہ سب برداشت کر رہے ہیں ، وہ اس ظلم و جبر کا مقابلہ آپ کے لیے کر رہے ہیں، آپ کے بچوں کے مستقبل کے لیے یہ سب برداشت کر رہے ہیں ، اپنے لیے نکلو، اپنے مستقبل کے لیے نکلو ورنہ حکمران آپ کی خون پسینے کی کمائی لوٹتے رہیں گے ، طاقتوروں کو پیغام دینا ہے کہ ہمیں بند کمروں کے فیصلے قبول نہیں ، اگلا پڑاؤ کوہاٹ میں ہوگا ، صوابی میں آگے کا لائحہ عمل دیں گے ، جب قافلہ صوابی پہنچے گا تو طاقتوروں کی نیندیں حرام ہو جائیں گی، اس بار ہم نے جیتنا ہے ، عدلیہ ، پارلیمنٹ اور میڈیا کو آزاد کرانا ہے
234 total views, 6 views today
























Leave a Reply