امریکہ میں داخلہ نہ ملنے والے صومالی ریفری کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

صومالیہ کے ریفری عمر ارتان ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے امریکہ میں داخل ہونے سے روکے جانے کے بعد دارالحکومت موغادیشو واپس پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا جس پر انہوں نے یہ عہد کیا کہ وہ سنہ 2030 کے اگلے ٹورنامنٹ میں ضرور شرکت کریں گے۔
موغادیشو کے مرکزی ہوائی اڈے کے وی آئی پی لائونج کے باہر اُن کے 100 سے زائد حامی جمع تھے، جو قومی پرچم لہرا رہے تھے اور وہ جیسے ہی ترک ایئرلائنز کی پرواز سے اُترے تو نعروں اور خوشی کے اظہار سے ان کا استقبال کیا گیا۔
عمر ارتان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اگلے ورلڈ کپ میں ضرور شامل ہوں گا اور صومالیہ کا نام روشن کرتا رہوں گا۔ میرے ساتھ جو کچھ بھی ہوا لیکن میرے حوصلے پست نہیں ہوئے۔‘

582 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *