کنٹینرز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پولیس لے لے گی،آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) اسلام آباد پولیس نے شہر میں لگائے گئے کنٹینرز پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کر لی، پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اسلام آباد پولیس کا معاہدہ طے پا گیا، پولیس نے انوکھا اور مستقل حل تلاش کرلیا ہے۔
آئی جی اسلام آباد محمد سہیل چوہدری کا کہنا ہے کہ کنٹینرز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پولیس لے لے گی، پولیس محرم سمیت دیگر لاء اینڈ آرڈر صورتحال میں کنٹینر استعمال کر سکے گی، کوئی بھی کنٹینرزبردستی نہیں پکڑاگیا، شاید ہمیں کنٹینرخریدنے کی ضرورت نہیں پڑے گی ، کال کسی بھی تاریخ کی ہو، اسلام آباد کھلا رہے گا، اگر کسی وجہ سے کنٹینر رکھے یا پکڑے تو ریلیز کردیئے گئے ، ادائیگی کی گئی ۔آئی جی اسلام آباد کے مطابق بروقت ضرورت ٹرانسپورٹرز بھی کنٹینر استعمال کریں گے، پولیس کنٹینر پر سرمایہ کاری کرے گی جس سے پولیس کو فائدہ ہوگا۔
گڈز ٹرانسپورٹرز کے مطابق اسلام آباد اور دیگر مختلف مقامات پر 3 ہزار سے زائد لوڈڈ اور خالی کنٹینرز موجود ہیں۔

234 total views, 9 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *