سہیل آفریدی کا کل 1 بجے چوک گنڈی سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان

پشاور (ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کل دوپہر ایک بجے لکی مروت کے چوک گنڈی سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ۔
اپنے پیغام میں سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم پاکستان کی سب سے بڑی اور سب سے مقبول سیاسی جماعت ہیں۔ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے، جس کا آئین ہمیں پُرامن احتجاج کا حق دیتا ہے۔ 4 اکتوبر کو گنڈی چوک، لکی مروت سے دوپہر ایک بجے عوام کا سمندر اپنا سفر شروع کرے گا اور پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی اور آزاد عدلیہ کی بحالی تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گاتحریکِ انصاف کے تمام مطالبات آئین اور قانون کے مطابق ہیں۔ اس سے پہلے گیدڑوں کو ہر طرح سے غیر قانونی طور پر فیسلیٹیٹ کیا گیا، لیکن ایک لیڈر سے خوف اتنا ہے کہ اسے اور اس کے اہل خانہ اور ورکرز کو جائز قانونی حقوق بھی نہیں دیے جا رہے۔

201 total views, 6 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *