سوات اور ملحقہ علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے
سوات(ویب ڈیسک)سوات اور ملحقہ علاقوں میں 5.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور بعض شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 224 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں تھا۔
سوات اور قریبی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہری احتیاطاً گھروں سے باہر نکل آئے۔ خیبر کے علاقے لنڈی کوتل اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جبکہ شانگلہ اور ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں نے بھی لرزش محسوس کی۔
زلزلے کے باعث بعض شہریوں نے گھروں سے باہر نکلنے میں عافیت سمجھی۔ تاہم، اب تک کسی جانی نقصان یا املاک کو نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
126 total views, 6 views today
























Leave a Reply