حکومت کو پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے مریم نواز
لاہور (ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی حکومتوں کو ان کی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے، کیونکہ پاکستان میں پالیسیوں کے تسلسل کا نہ ہونا قومی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ سرکاری ہینڈ آؤٹ کے حوالےسےڈان نیوز نے بتایاکہ انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے سینئر آفیسرز لیڈرشپ کورس کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اندرونی سیکورٹی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے گڈ گورننس اور بہتر کارکردگی انتہائی ضروری ہے، اور ہم پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان یا گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے کے بجائے سب سے پہلے پاکستانی ہیں، جس کے پیش نظر قومی پالیسیوں میں تسلسل قائم رکھنا ناگزیر ہے۔ سیاسی تسلسل کے حوالے سے اپنے موقف کو آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی صوبے میں طویل عرصے تک حکومت رہنے کی وجہ سے گورننس کے معیار میں بہتری آئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں دہشت گردی پر قابو پا لیا گیا ہے، تاہم خطرات ابھی ختم نہیں ہوئے اور صوبائی حکومت کسی بھی ممکنہ حملے سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہے۔
207 total views, 6 views today
























Leave a Reply