ایلون مسک اسٹارلنک سروس کیلئے حکومت پاکستان کی منظوری کے منتظر
اسلام آباد ( ویب ڈیسک) انٹرنیٹ سروس متاثر،وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ کا بیان آگیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نےاسلام آباد سے جاری بیان میں عالمی سب میرین کیبل میں خرابی سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کے معاملے پر ردعمل دیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہےکہ کیبل اے اے ای ون میں خرابی کے باعث 1000 گیگا بائٹس فی سیکنڈ ڈیٹا ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ کیبل اے اے ای ون میں خرابی سے1000گیگا بائٹس فی سیکنڈ ڈیٹا ٹریفک متاثر ہوئی، 630 گیگا بائٹس فی سیکنڈ ٹریفک کو متبادل روٹ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ 200 گیگا بائٹس فی سیکنڈ ٹریفک کو جلد متبادل روٹ پر منتقل کر دیا جائے گا
پاکستان میں اسٹارلنک انٹرنیٹ سروس کیلئے حکومتی فیصلے سے متعلق سوشل میڈیا صارف کے خیر مقدمی بیان پر اسٹارلنک کے مالک ایلون مسک کا ردعمل بھی آگیا۔
ایلون مسک نے اپنے بیان میں کہا کہ اسٹار لنک سروس کیلئے حکومت پاکستان کی منظوری کے منتظر ہیں۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل وفاقی وزیر شزہ فاطمہ نے اسٹارلنک سے متعلق بات چیت کا بتایا تھا۔
999 total views, 3 views today
























Leave a Reply