وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر ہائوس پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اہم ملاقات
پشاور(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر ہائوس پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اہم ملاقات ہوئی جس میں صوبے کو دہشت گردی سے بچانے کیلئے آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اتوارکومحسن نقوی کی گورنر ہائوس پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں چیف سیکرٹری اور آئی جی بھی موجود تھے۔
ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر غور کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں گورنر اور وفاقی وزیرداخلہ کی صوبے کی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔گورنر و وزیرداخلہ نے صوبے کو دہشت گردی سے بچانے کے لیے آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں اتفاق ہوا کہ صدر اور وزیراعظم گورنر راج یا ایمرجنسی ضروری سمجھیں تو گورنر ہائوس آئینی کردار ادا کریگا۔
183 total views, 6 views today
























Leave a Reply