بین الاقوامی

گہرے سمندر میں بھٹک جانے والا ملاح جو 95 دن تک ’کچھوے کھا کر‘ زندہ رہا

پیرو کے ایک ماہی گیر کو، جو بحر الکاہل کے گہرے سمندر میں گم ہو گئے تھے، 95 دن بعد بچایا گیا تو انھوں نے انکشاف کیا کہ اس عرصے میں انھوں نے کچھوے، پرندے اور کاکروچ کھا کر خود کو زندہ رکھا۔ 61 سالہ میکسیمو ناپا کاسترو سات دسمبر کو پیرو کے جنوبی ساحل ۔۔۔

روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ

مصری ایتھلیٹ اشرف محروس المعروف کبونگا نے رمضان المبارک میں روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ قاہرہ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن رامسس اسٹیشن میں سیکڑوں تماشائیوں اور گنیز ورلڈ ریکارڈ کی کمیٹی کی موجودگی میں کبونگا نے ایک انجن اور کئی بوگیوں پر مشتمل ٹرین کو ۔۔۔

یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری میں ہلاکتیں 53 ہو گئیں

امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ سنیچر کو کیے گئے حملوں میں ‘متعدد حوثی رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا اور انھیں باہر نکالا گیا۔ انھوں نے فاکس نیوز کو بتایا کہ ‘ہم نے ان پر زبردست طاقت سے حملہ کیا اور ایران کو آگاہ کیا ۔۔۔

انڈیا میں آئی ایس آئی کے لیے جاسوسی کے الزام میں اسلحہ فیکٹری کا ملازم گرفتار

انڈیا کی ریاست اُتر پردیش میں انسدادِ دہشت گرد سکواڈ (اے ٹی ایس) نے رویندر کمار نامی شخص کو پاکستان کے خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ بی بی سی ہندی کے مطابق گرفتار شخص فیروزآباد میں ایک اسلحہ فیکٹری میں ۔۔۔

امریکہ کے یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے، 15 افراد ہلاک

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے سامنے آنے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف ’فیصلہ کن اور طاقتور‘ فضائی حملوں کا آغاز کر دیا ہے اور اس کی وجہ بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر مسلح گروہ کے حملے قرار دی گئی ہے۔ امریکی ۔۔۔

اسلاموفوبیا محض مذہبی مسئلہ نہیں بلکہ انسانی بحران ہے: مسلم ورلڈ لیگ

مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل اور ایسوسی ایشن آف مسلم سکالرز کے چیئرمین ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے کہ اسلاموبیا نہ صرف مسلمانوں کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ انتہا پسندی اور معاشرتی تقسیم کو بھی ۔۔۔

ٹرمپ سفری پابندیاں: پاکستان پر مشروط جزوی پابندی لگنے کا امکان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ وسیع پیمانے پر سفری پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہی ہے، جس میں پاکستان سمیت 41 ممالک شامل ہیں۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے ذرائع اور دیکھے گئے ایک اندرونی میمو کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ مجموعی طور پر 41 ممالک کو تین الگ الگ گروپوں ۔۔۔

صدر ٹرمپ کی اپنے خلاف دائر کئے گئے مقدمات کی مذمت اور احتساب کا مطالبہ

واشنگٹن – صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز امریکی محکمہ انصاف میں تقریرکرتے ہوئے ان پراسیکیوٹرز اور عہدیداروں کا احتساب کرنے کا عزم کیا جنہوں نے ان کے خلاف قانونی مقدمات کی پیروی کی تھی۔ محکمے کے واشنگٹن ہیڈ کوارٹرز میں ایک تقریر میں، ٹرمپ نے جنوری میں اپنی وائٹ ہاؤس میں واپسی سے ۔۔۔

قانون کی خلاف ورزی پر گاڑی کی قیمت سے دگنا جرمانہ لگادیا گیا

سوئٹزرلینڈ میں ایک وکیل پر موٹر وے پر ڈرائیونگ کے دوران ٹیل گیٹنگ (اگلی گاڑی کے پیچھے بہت کم فاصلہ رکھ کر ڈرائیونگ) کرنے پر ایک لاکھ 10 ہزار امریکی ڈالر کے مساوی جرمانہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ وسطی یورپی ملک سوئٹزرلینڈ قوانین پر سختی سے عملدرآمد اور ہوش اڑانے کی حد تک زیادہ ۔۔۔

جی سیون وزرائے خارجہ اجلاس: یورپ پر صدر ٹرمپ کا مجوزہ 200 فی صد جوابی ٹیرف اور یوکرین جنگ سرفہرست

ترقی یافتہ صنعتی ممالک کے گروپ جی سیون کے وزرائے خارجہ ایک ایسے موقع پر کینیڈا میں اجلاس کر رہے ہیں جب امریکی صدر ٹرمپ نے کینیڈا پر ٹیرف کے نفاذ کے بعد یورپی گروپ کو 200 فی صد جوابی محصولات کی دھمکی دی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ روبیو نے سعودی عرب سے کینیڈا کے ۔۔۔

سعودی کرنسی کے پہلے خطاط عبدالرزاق خوجہ انتقال کر گئے

سعودی عرب کی کرنسی کے پہلے خطاط عبدالرزاق خوجہ 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ عبدالرزاق خوجہ بدھ کی صبح جدہ میں انتقال کر گئے تھے۔ عبدالرزاق خوجہ کو ابتدائی عمر سے خطاطی کا شوق تھا۔ انہوں نے سعودی مانیٹری ایجنسی میں کرنسی کی خطاطی کا آغاز 1375ھ سے کیا تھا۔ سعودی آرٹس ۔۔۔
@