قانون کی خلاف ورزی پر گاڑی کی قیمت سے دگنا جرمانہ لگادیا گیا

سوئٹزرلینڈ میں ایک وکیل پر موٹر وے پر ڈرائیونگ کے دوران ٹیل گیٹنگ (اگلی گاڑی کے پیچھے بہت کم فاصلہ رکھ کر ڈرائیونگ) کرنے پر ایک لاکھ 10 ہزار امریکی ڈالر کے مساوی جرمانہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ وسطی یورپی ملک سوئٹزرلینڈ قوانین پر سختی سے عملدرآمد اور ہوش اڑانے کی حد تک زیادہ جرمانے کے لیے مشہور ہے۔ جبکہ سوئٹزر لینڈ ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں جرمانے کا حساب خلاف ورزی کرنے والے کی قابل ٹیکس آمدنی کے مطابق لگایا جاتا ہے، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ غریب اور امیر دونوں برابر ہیں۔

مثال کے طور اگر 300 ڈالر جرمانہ کیا جائے تو کم آمدنی والے کےلیے تو یہ بہت ہے لیکن کسی کروڑ پتی کےلیے سمندر میں قطرے کے مترادف ہے۔ سوئس قوانین کے مطابق معمولی جرائم پر بھی دولت مند لوگوں پر زیادہ جرمانہ کیا جاتا ہے۔

مذکورہ بالا صورتحال اس وقت سامنے آئی جب 2023 میں سوئس کینٹن آرگاؤ کے ایک 58 سالہ وکیل کو پولیس نے جرمن سرحد کے قریب زیورخ سے لوزان جانے والی موٹر وے پر پولیس نے ٹیل گیٹنگ پر پکڑا، عدالت نے ان پر لاپرواہی سے ڈرائیونگ پر انکی قابل ٹیکس آمدنی (18 لاکھ امریکی ڈالر) پر ایک لاکھ 9 ہزار 500 ڈالر کا جرمانہ کیا۔

جس پر اس وکیل نے جرمانے کے خلاف اپیل کی، انکے خلاف شواہد کے مطابق انھوں نے 74 میل فی گھنٹہ کی اسپیڈ سے اگلی گاڑی سے بہت قریب ( 26 سے 40 فٹ) فاصلہ رکھ کر گاڑی چلائی، اس دوران انھوں نے ڈیڑھ میل تک ڈرائیونگ کی.

276 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *