بین الاقوامی

بھارت کی سب سے مہنگی شادی 17 کروڑ کی ساڑھی ، 90 کروڑ کے زیورات

بھارت کی تاریخ میں سب سے مہنگی شادی کا اعزاز کسی امبانی کو نہیں بلکہ سابق کرناٹک وزیر جناردھن ریڈی کو حاصل ہوا، جنہوں نے 2016 میں اپنی بیٹی برہمانی کی شادی پر1600 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد خرچ کئے۔ یہ شاندار تقریب 16 نومبر 2016 کو ہوئی، جس میں تقریباً 50,000 مہمانوں نے شرکت ۔۔۔

یوکرین کے روس پر ڈرون حملے، اہم اسٹریٹجک بمبار ایئر فیلڈ تباہ

یوکرین نے روس کی اہم اسٹریٹجک بمبار ایئر فیلڈ پر ڈورن حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں ایک بڑا دھماکا ہوا اور جنگ کی فرنٹ لائن سے تقریباً 700 کلو میٹر (435 میل) کے فاصلے پر آگ بھڑک اٹھی۔ رائٹرز کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روسی ۔۔۔

ٹرمپ نے محکمہ تعلیم کو بند کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ تعلیم کو بند کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے، انہوں نے کہا کہ اسکولوں کا تعلیمی معیار بہت گرچکا ہے، محکمہ تعلیم کو بند کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے طلباء کو بنیادی ریاضی تک نہیں آتی، محکمہ تعلیم کے پاس بڑی بڑی عمارتیں ہیں ۔۔۔

یوکرین کے پاور پلانٹس کو امریکہ چلا سکتا ہے، ٹرمپ کی تجویز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے بات چیت کے ایک دن بعد یوکرینی صدر زیلنسکی کے ساتھ ایک گھنٹہ طویل فون کال کو ’بہت اچھا` قرار دیا ہے۔ دوسری جانب صدرزیلنسکی نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ کی قیادت میں اس سال دیرپا امن حاصل کیا جا سکتا ۔۔۔

اسرائیلی فوج نے غزہ میں زمینی کارروائیاں شروع کردیں

اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کے وسطی علاقوں میں ٹارگٹڈ زمینی کارروائیاں شروع کردیں، جس پر حماس نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ غزہ میں ایک مرتبہ پھر بدترین اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فوج نے غزہ میں محدود زمینی آپریشن شروع کردیا ہے۔ اسرائیلی کارروائیوں ۔۔۔

عالمی بینک کی پاکستان کے لیے 10 کروڑ ڈالر سے زائد کی منظوری

عالمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پاکستان میں ریزیلینٹ اینڈ ایکسیسبل مائیکروفنانس پروجیکٹ کے لیے 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اس منصوبے کا مقصد پاکستان میں کم آمدنی والے اور دیہی علاقوں میں بسنے والے افراد کو مائیکرو کریڈٹ تک ۔۔۔

اسرائیل نے غزہ میں پوری قوت سے دوبارہ لڑائی شروع کر دی ہے: نتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے عزہ میں ’پوری قوت کے ساتھ‘ دوبارہ لڑائی شروع کر دی ہے۔ غزہ میں جنوری کے دوران جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا تاہم اب اسرائیل نے دوبارہ حملے شروع کیے ہیں۔ حماس کے مطابق حملوں کی نئی لہر میں 400 سے ۔۔۔

اسرائیلی انتباہ کے بعد غزہ کے مکینوں نے نقل مکانی شروع کر دی

حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ پر منگل کی صبح شروع ہونے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد کم ازکم 330 ہو گئی ہے۔ حکام غزہ کی پٹی پر موجود پانچ ہسپتالوں سے ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی تعداد کا پتہ لگانے کی ۔۔۔

اسرائیل کی غزہ پر بڑی فضائی کارروائی، کم از کم 200 اموات: فلسطینی حکام

اسرائیلی فوج نے منگل کو غزہ میں ’بڑے فضائی حملے‘ کیے ہیں جن میں فلسطینی حکام کے مطابق بچوں اور خواتین سمیت کم از کم 200 افراد جان سے گئے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ وہ ’حماس کے کمانڈروں اور انفراسٹرکچر‘ کو نشانہ بنانے کے لیے حملے ۔۔۔

نتن یاہو نے اسرائیل کی سکیورٹی سروس کے سربراہ کو کیوں برطرف کیا؟

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کی جانب سے اسرائیل کی داخلی سکیورٹی کی ایجنسی شین بیت کے سربراہ رونن بار کو برطرف کرنے کے فیصلے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور بعض لوگوں کی جانب سے تو اسرائیلی وزیر اعظم کے اس فیصلے کو حیران کُن اور ’بے مثال‘ قرار دیا گیا ہے۔ ۔۔۔

ایران کو ڈونلڈ ٹرمپ کا خط مل گیا

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خط ملنے کی تصدیق کر دی۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خط پر مکمل جانچ پڑتال کے بعد جواب دیا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اماراتی عہدیدار نے امریکی صدر کے ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کی ۔۔۔
@