اسرائیلی انتباہ کے بعد غزہ کے مکینوں نے نقل مکانی شروع کر دی
حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ پر منگل کی صبح شروع ہونے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد کم ازکم 330 ہو گئی ہے۔
حکام غزہ کی پٹی پر موجود پانچ ہسپتالوں سے ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی تعداد کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
غزہ کی پٹی کے مختلف مقامات کو اسرائیلی فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔
اب تک سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق ان حملوں میں 50 سے زیادہ بچے اور 28 سے زیادہ خواتین شامل تھیں۔
ان حملوں کا آغاز صبح دو بجے کے قریب ہوا اور کئی گھنٹوں تک جاری رہاخیال رہے کہ ان اوقات میں زیادہ تر لوگ رمضان کا روزہ رکھنے کے لیے سحری تیاری کر رہے تھے تاہم حملوں کی وجہ سے انھیں اپنے گھروں سے نکلنا پڑا۔
اب کچھ گھنٹوں سے حملوں کی شدت میں کمی آ رہی ہے تاہم ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس 250 سے زیادہ لوگ آئے جو کہ زخمی تھے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کچھ زخمیوں کی حالت بہت نازک ہے اور ہسپتالوں میں طبّی سہولیات اور آلات کی قلت کا سامنا ہے۔
یاد رہے کہ سیز فائر کے بعد سے بہت سے لوگ ٹینٹوں میں زندگی گزار رہے ہیں
285 total views, 3 views today
























Leave a Reply