بجٹ سے پہلے سولر پینلز کی قیمتوں میں 4 ہزار روپے تک اضافہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک)تفصیلات کے مطابق سولر پینلز کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے، بجٹ میں حکومت کی جانب سے سولر پینلز پر ٹیکس 10 فیصد بڑھا کر 18 فیصد کیئے جانے کا امکان ہے، اس حوالے سے جیسے ہی مارکیٹ میں یہ خبر پھیلی تو اضافہ دیکھنے میں آیا، اس وقت مارکیٹ میں 585 ، 645 اور 720 واٹ کے پینلز 26 سے 32 ہزار روپے میں فروخت ہو رہے ہیں ۔انورٹرز کی قیمت میں بھی 20 ہزار روپے تک اضافہ کر دیا گیاہے، ایک کلوواٹ سے تین کلوواٹ کی قیمت 5 سے 10 ہزار روپے بڑھ گئی، لیتھیئم بیٹریز کی ڈیمانڈ بڑھتے ہی قیمت بھی 20 ہزار روپے تکبڑھ گئی ، سولر پینلز کی درآمد پر 10 فیصد ٹیکس عائد ہے۔
493 total views, 3 views today
























Leave a Reply