آل پاکستان رائٹرز ویلفئیر ایسوسی ایشن (اپووا )کے وفد کا دورہ سرگودھا

آل پاکستان رائٹرز ویلفئیر ایسوسی ایشن (اپووا )کے وفد کا دورہ سرگودھا۔
اپووا کے وفد نے بانی وصدر ایم ایم علی کی سربراہی میں سرگودھا کا دورہ کیا ۔دورہ میں سرگودھا میں ہونےوالی ادبی کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔ اپووا کی لیگل ایڈوائزر سعدیہ ہما شیخ نے اپووا وفد کا استقبال کیا اور شاندار ظہرانے کا اہتمام بھی کیا۔اس موقع پرمدیحہ کنول، نایاب جیلانی ،ساجدہ چوہدری ،مستنصر شہزاد اور حنا ہنجرا موجود تھیں ۔
اپووا نے سعدیہ ہما شیخ کے بار کونسل کے انتخابات میں کامیابی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیااور مکمل حمایت کا یقین دلایا ۔وفد نے معروف رائٹر نایاب جیلانی کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے ایک اہم کام سے آؤٹ آف سٹیشن جانا تھا لیکن انہوں نے ا پنی تمام مصروفیات ترک کر کے سارا دن اپووا وفد کے ساتھ گزارا۔
اپووا ادبی کانفرنس ان شاءاللہ سول ڈیفینس ہال سرگودھا میں منعقد کی جاۓ گی جس میں ملک بھر سے معروف لکھاری،صحافی،موٹیویشنل سپیکر،شاعر اور دیگر شعبہ سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات شرکت کریں گی۔شرکت بذریعہ فری پاسز ہو گی ۔شرکت کے خواہشمند افراد نیچے دیے گئے نمبر پر اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔۔۔
03124533204

525 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *