سب کچھ کھو کر بھی سب پا لیا
سب کچھ کھو کر بھی سب پا لیا
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھاپاکستان اسی روز کا قائم ہو گیا تھا جس روز برصغیر کا پہلا شخص مسلمان ہوا تھا۔
قائداعظم کے اس بیان سےیہ اندازہ ہو جاتا ہے کہ ان کے نزدیک پاکستان کی بنیاداسلام پر ہے اور قیام پاکستان کے قیام کا سبب دو قومی نظریہ ہےاسی دو قومی نظریے کی بنیاد پر علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کی تڑپ پیدا کی اور ان کے ولولے تروتازہ کر دیےپاکستان میں مدینہ منورہ کے بعد کرہ ارض پر اسلام کے نام پر وجود میں آنے والی پہلی مملکت خداداد ہے۔ پاکستان کا قیام بلاشبہ بیسویں صدی کا عظیم معجزہ ہے اس عطیہ خداوندی کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے قومیں اپنے نظریات کی بنیاد پرزندہ رہتی ہیں۔
اپنے اخلاق کے تحت نشان منزل کو گم کر دینے والی اور اپنے نظریات کو فراموش کر بیٹھنے والوں کا وجود، کائنات زیادہ دیر تک برداشت نہیں کرتی اور وہ حرف غلط کی طرح مٹا دیئے جاتے ہیں ۔
پاکستان اپنے نظریے کے بغیر ایسے ہی ہے جیسے روح کے بغیر جسم ۔ آئندہ نسلوں کو پیام پاکستان کے اعلی مقاصد عام فہم کرنے اور مملکت خداداد کو ایک اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیرکرنے کے لیے پاکستان کے حصول کے لیے کی گئی بے مثال قربانیوں کی یاد کو زندہ جاوید رکھنا کتنا ضروری ہے۔
حکیم الامت علامہ اقبال نے جس پاکستان کا خواب دیکھا قائداعظم نے جس پاک سرزمیں کی تعبیرحاصل کرنے کے لیے دن رات ایک کیا اور پھر برصغیر کے لاکھوں مسلمانوں نے اپنا خون پیش کرکے جو زمین کا ٹکڑا حاصل کیا یہ وہی پاکستان ہے یہ وہی پاک سرزمین ہے جس کی سرحد پر پہنچتے ہی لٹے پٹے اور زخموں سے چور مہاجرین وطن کی محبت میں پاک سرزمین پرگر کر اسے چومتے اور اس کی مٹی کو مٹھیوں میں بھر بھر کر اپنی آنکھوں سے لگاتے تھےآزادی کے متوالے اپنے معصوم بچوں کے نیزوں پر جھولتے لاشے ، اپنی عزتوں کو بچانے کے لیے دریا اور کنووں میں چھلانگیں لگاتی بہنیں اور بیٹیاں ۔اور اپنے نوجوان بیٹوں کی خون میں تڑپتی ہوئی لاشیں دیکھنے کے بعدجن میں زندہ رہنے کی امید دم توڑ چکی تھی اب انہیں زندگی پیاری لگ رہی تھی اور وہ بے ساختہ کہہ اٹھے کہ ہم نے بہت کچھ کھو کر بھی سب کچھ پا لیا ہے پاکستان مل گیا ہے تو ہمیں اپنے پیاروں کے بچھڑنے کا کوئی غم نہیں۔
واقعی پاکستان ہمارے پرکھوں کی امانت ہے جنہوں نےاتنی قربانیاں دے کر یہ وطن عزیز حاصل کیا اللہ پاکستان کا حامی و ناصر ہو آمین_
جنون سے اور عشق سے ملتی ہے آزادی
قربانی کی بانہوں میں ملتی ہے آزادی
عالیہ عثمان،
سیکٹر الیون اے نارتھ کراچی
774 total views, 9 views today
























Great lines for great national independence heroes, leader & Nation.