گورنر پنجاب سیکرٹریٹ میں محمد یاسین کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب
گورنر پنجاب سیکرٹریٹ میں محمد یاسین کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پروقار الوداعی تقریب (فیئر ویل پارٹی) کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سیکرٹریٹ کے افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور محمد یاسین کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب طارق محمود اور ڈپٹی سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب محترمہ ظلِ ہما اور سیکشن آفیسر جمشید خان نے خصوصی شرکت کی۔ آفیسران کا کہنا تھا کہ محمد یاسین کی محنت، دیانت داری اور ادارے کے لیے گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
تقریب کے دوران محمد یاسین کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی جبکہ ساتھیوں کی جانب سے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور تحائف بھی پیش کیے گئے۔ آخر میں محمد یاسین نے اپنے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لیے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
48 total views, 3 views today
























Leave a Reply