کار چلانے والے 13 سالہ بچے سے گاڑی بے قابو، ایک شخص جاں بحق

لاہور(ویب ڈیسک)جیو نیوز کے مطابق 13 سالہ بچے سے گاڑی بے قابو، ایک شخص جاں بحق،کمسن ڈرائیور پکڑا گیا
پولیس کے مطابق مین روڈ شاہدرہ ٹاؤن نزد سنگیت سنیما کے قریب حاشر نامی 13 سالہ بچہ کار چلا رہا تھا، اس نے پہلے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے بعد کار بےقابو ہو کر موٹر سائیکل کی دکان پر کھڑی موٹر سائیکلوں سے جا ٹکرائی۔
پولیس کا بتانا ہےکہ حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ کار ڈرائیور حاشر کو لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب نے کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔
آئی جی پنجاب نے حکم دیا کہ کم عمر ڈرائیوروں کے والدین کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

633 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *