آل پاکستان رائیٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا تلہ گنگ ،چکوال کے ضلعی دفتر کا افتتاح

آل پاکستان رائیٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا تلہ گنگ ،چکوال کے ضلعی دفتر کا افتتاح
فیضان شیخ ضلعی کوآرڈینیٹر مقرر،افتتاحی تقریب میں اپووا وفد کی لاہور جبکہ مقامی صحافیوں کی بھر پور شرکت
لکھاریوں،ادیبوں،شاعروں کی تنظیم آل پاکستان رائیٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تلہ گنگ میں دفتر کا افتتاح کر دیا گیا،افتتاحی تقریب میں اپووا کے وفد نے لاہور سے جبکہ تلہ گنگ سے صحافی برادری نے شرکت کی، ضلع تلہ گنگ و چکوال کے لئے اپووا نے سینئر صحافی فیضان شیخ کو ضلعی کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ہے.اپووا کی ضلع تلہ گنگ و چکوال میں رکنیت سازی کی مہم کے بعد باقاعدہ تنظیم سازی کی جائےگی
آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا) کے تلہ گنگ میں افتتاحی تقریب میں سینئر وائس چیئرمین اپووا ملک یعقوب اعوان،بانی صدر اپووا ایم ایم علی، نائب صدر حافظ محمد زاہد، نائب صدرسفیان علی فاروقی، محمد اسلم سیال، ایڈیٹر باغی ٹی وی ممتاز اعوان، محمد بلال نے خصوصی شرکت کی ،اس موقع پر اپووا کی قیادت نے تلہ گنگ و چکوال کے لیے سینئر صحافی فیضان شیخ کوضلعی کوآرڈینیٹر مقرر کرنے کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے نوٹفکیشن بھی دیا، اپووا دفتر کی افتتاحی تقریب میں تلہ گنگ کی علمی، صحافتی اور ادبی دنیا کے ممتاز اور معتبر افراد شریک ہوئے، چیئرمین تلہ گنگ پریس کلب،محمد افضل اعوان، سرپرست اعلیٰ پریس کلب ، چوہدری غلام ربانی، معروف شاعر، محمد بن اکبر، صدر تحصیل پریس کلب، شیخ فاروق جھاٹلہ، جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب، ارشد اعوان مرجان، سینئر صحافی راجہ محمد عدیل، تحصیل اسپورٹس آفیسر /مصنف ملک طارق محمود،معروف صحافی و نمائندہ جنگ،جیو، محسن شیخ،سینئر صحافی، عمران سرور جبی ، سینیئر صحافی و نمائندہ 24 نیوز: ملک ارشد کوٹگلہ، سینئر صحافی و نمائندہ پی ٹی وی،چوہدری نذر، شاعر و مصنف: ظہیر احمد، نوجوان شاعر: سدیم عارض،نمائندہ باغی ٹی وی مزمل اقبال، نمائندہ تلہ گنگ ٹائمز، بلال شیخ،ارسلان رفیق،حافظ مقبول حسن و دیگر نے شرکت کی.
اس موقع پر سینئر وائس چیئرمین ملک یعقوب اعوان نے فیضان شیخ کو اپووا کا ضلعی کو آرڈینیٹر مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ اپووا ادیبوں،شاعروں،صحافیوں،لکھاریوں کی نمائندہ تنظیم ہے، تلہ گنگ میں ضلعی دفتر کا قیام خوش آئند ہے، میں تلہ گنگ کو اپنا گھر سمجھتا ہوں،ہم اہل ادب کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتے رہیں گے، اپووا کے باقی شہروں میں بھی دفاتر کا افتتاح کریں گے، بانی صدر ایم ایم علی کا کہنا تھاکہ اپووا جونیئر کو سکھانے اور سینئر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے میدان عمل میں ہے، اہل ادب اپووا میں بڑی تعداد میں موجود ہیں، ہم کوشش کر رہے ہیں ہر ضلع میں اپووا کا باقاعدہ فعال دفتر ہو، اس موقع پر فیضان شیخ نے اپووا ٹیم کی تلہ گنگ آمد پر شکریہ ادا کیا .
رپورٹ ممتاز اعوان

669 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *