رواں سال کا پہلا چاند گرہن 14 مارچ کو ہو گا
رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 14 مارچ کو ہو گا، پاکستان میں جس کا مشاہدہ نہیں کیا جائے گا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہو گا۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح 11 بج کر 26 منٹ پر چاند کو مکمل گرہن لگے گا جبکہ11 بج کر 59 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج پر ہو گاچاند گرہن کا اختتام دوپہر 3 بجے ہو گا۔
چاند کا گرہن کا مشاہدہ یورپ اور دیگر ایشیائی ممالک میں کیا جاسکے گا۔
آسٹریلیا کے بیشتر مقامات، افریقہ اور شمالی و جنوبی امریکا میں بھی چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جا سکے گا۔
پیسیفک، اٹلانٹک، آرکٹک اور انٹارکٹیکا میں بھی یہ چاند گرہن نظر آئے گا۔
2,803 total views, 3 views today
























Leave a Reply