افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ مغربی صوبے فراہ میں منگل کو سیلاب سے دو خاندانوں کے کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے۔ عبدالمتین قانع نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، مزید پانچ زخمی ہوئے ہیں۔ یہ خاندان پشتکوہ ضلع کے گاؤں کوجر میں پکنک کے لیے گئے تھے۔ قانع نے کہا کہ وہ ایک پہاڑ پر چڑھ رہے تھے جب شدید بارش اور ژالہ باری کی زد میں آ گئے۔ گزشتہ سال شمالی افغانستان میں شدید سیلاب سے 315 افراد ہلاک اور 1600 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

243 total views, 3 views today

Leave a Reply