پاکستان ریلوے کا مزید 7 مسافر ٹرینوں کو نجی شعبے کو دینے کا فیصلہ

پاکستان ریلویز نے نجکاری سے متعلق اہم قدم اٹھاتے ہوئے مزید 7 مسافر ٹرینوں کو نجی شعبے کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔۔

میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان ریلویز نے نجکاری سے متعلق اہم قدم اٹھاتے ہوئے مزید 7 مسافر ٹرینوں کو نجی شعبے کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان ٹرینوں کی نیلامی کیلے بڈز وصولی 25 فروری تک ہو گی۔ذرائع کے مطابق جن ٹرینوں کو نجی شعبے کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان میں ہزارہ ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، فرید ایکسپریس، بہا ءالدین زکریا ایکسپریس، سکھر ایکسپریس، راولپنڈی ایکسپریس اور موہنجو دڑو ایکسپریس شامل ہیں۔
اس حوالے سے ریلویز حکام کا مؤقف بھی سامنے آیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کو پرائیویٹائز نہیں بلکہ آؤٹ سورس کیا جائے گا۔ آؤٹ سورسنگ سے مسافروں کو سہولتوں کی فراہمی اور ریونیو میں بہتری آئے گی۔

4,089 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *