ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا بڑا اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت مسلسل دوسرے روز اضافے سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 90 ہزار 300 کی بلند ترین سطح پر ہے.
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک ہزار 372 روپے اضافے سے 2 لاکھ 48 ہزار 885 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 15 ڈالر اضافے سے 2778 ڈالر فی اونس ہے.

297 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *