روہت شرما پاکستان آئیں گے

رپورٹ کے مطابق کسی بھی آئی سی سی ایونٹ سے پہلے میزبان ملک میں ایک فوٹو شوٹ ہوتا ہے، جس کا مقصد ایونٹ کی تشہیر کرنا ہوتا ہے اور اس فوٹو شوٹ میں ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کے کپتان شامل ہوتے ہیں۔

روہت شرما کا پاکستان کا ممکنہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور کرکٹ کشیدگی کے پیش نظر قابل ذکر ہے کیوں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ تعلقات گزشتہ کئی برسوں سے انتہائی محدود رہے ہیں اور دونوں ممالک صرف آئی سی سی ایونٹس میں مدمقابل آتے ہیں۔

تاہم، فوٹو شوٹ کے لیے بھارتی کپتان کا پاکستان کا دورہ کرنا ان کشیدہ تعلقات میں بہتری کی جانب ایک قدم ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 1996 اور 2008 کے ایشیا کپ کے بعد پاکستان کو ایک عرصے بعد پہلی بار چیمپئنز ٹرافی 2025 کی صورت میں آئی سی سی کے کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی ملی ہے، جس کے تمام میچز اگلے سال 19 فروری سے 19 مارچ تک پاکستان کے تین بڑے شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے

396 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *