سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1400 روپے کا بڑا اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 74 ہزار روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا دام 1200 روپے اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 911 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 14 ڈالر اضافے سے 2628 ڈالر فی اونس ہے۔

285 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *