یوسف گوٹھ میں خاتون کے سامنے نازیبا حرکات کرنیوالے نوجوان کا بیان سامنے آگیا۔
کراچی (ویب ڈیسک)پولیس کے مطابق سرجانی میں یوسف گوٹھ کے مقام پر خاتون سے ہراسانی کے واقعے کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد ویڈیو کی مدد سے خاتون کے سامنے غیراخلاقی حرکات کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔اب پولیس حراست میں سوشل میڈیا پر نوجوان کا بیان سامنے آیا ہے، جس میں اس نے نازیبا حرکت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ’ دوستوں نے شیطانی کی تھی اور میری قمیض چھین لی تھی اور وہ قمیض پھٹ گئی تھی.ملزم نے مزید کہا کہ مجھ سے غلطی ہوئی ہے، میں اپنی ساری ماؤں بہنوں سے ا س غلطی کی معذرت چاہتا ہوں اور آئندہ کے بعد ایسی حرکت کسی بھی حرکت سے باز رہوں گا.
405 total views, 3 views today
























Leave a Reply