پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے پنجاب پولیس کا اہم اجلاس
لاہور (ویب ڈیسک )لاہور میں انسداد پتنگ بازی کے بارے میں پنجاب پولیس کا اہم اجلاس ہوا ۔
انسداد پتنگ بازی کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل پر مکمل اتفاق کیا گیا ۔ اجلاس میں بتایا گیا پتنگوں اور ڈوریں بنانے والے کارخانوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس کا مظاہرہ کیا جاے گا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ٹیمیں اپنے اپنے علاقوں میں انسداد پتنگ بازی کی کاروائیاں کریں گی جس کے تحت پتنگ بازی میں ملوث شہریوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی ۔
صوبائی دارلحکومت لاہور میں پتنگ بازی بلکل بھی قابل قبول نہیں ہے ۔پتنگیں اڑانے ،بیچنے اور بنانے والوں کے خلاف بلا تفریق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پرنٹ،ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر انسداد پتنگ بازی کی مہم چلائی جاے گی ۔شہریوں کو ہیلمٹ کا استعمال لازم کرنے اور دھاتی ڈور سے حفاظت کے لیے سیفٹی وائرزلگوانے کے بارے میں آگاہی مہم چلائی جاے گی ۔
672 total views, 3 views today
























Leave a Reply