ملتان ٹیسٹ میں انگلیڈ نے پاکستان کو تاریخی شکست دے دی

ملتان (سپورٹس نیوز)پاکستان کی ٹیم دوسری اننگز میں انگلینڈ کی جانب سے حاصل کی گئی 267 رنز کی برتری عبور کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 220 رنز بنا کر پولین لوٹ گئی ۔

انگلینڈ کیخلاف دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے صرف دو کھلاڑی ہی نصف سینچری بنانے میں کامیاب ہوئے جن میں سلمان آغا اور عامر جمال شامل ہیں ، دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 63 اور 55 رنز کی اننگ کھیلی تاہم ان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکا ۔
پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے کیا لیکن اوپننگ پر آنے والے عبداللہ شفیق صفر پر ہی پولین لوٹ گئے جبکہ صائم ایوب 25 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ، کپتان شان مسعود 11 ، بابراعظم 5 ، سعود شکیل 29 ، محمد رضوان 10 ، شاہین شاہ آفریدی 10 اور نسیم شاہ 6 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

486 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *