لکھاریوں اور ادب کی خدمت میں کوشاں اَپووا اپنی مثال آپ ہے :گورنرپنجاب

لاہور (اپووا ڈیسک ) اپووا عملی میدان میں سرگرم‘ ایک بہترین اور ویل ڈسپلن تنظیم ہے:سردار سلیم حیدر
اَپووا وفد کی گورنرہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب سے ملاقات‘سیر حاصل گفتگو

قلم کاروں ‘ لکھاریوں‘صحافیوں ‘ادیبوں اور شاعروں کی نمائندہ جماعت آل پاکستان رائٹرزویلفیئر ایسوسی ایشن(اَپووا)کے وفد نے سرپرست اعلیٰ زبیر احمد انصاری اور بانی ایم ایم علی کی سربراہی میںگورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان صاحب سے ملاقات کی۔ وفد نے گورنر پنجاب سے ان کی خوشدامن کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور ان کی بلندیٔ درجات کے لیے دعا کی۔بعد ازاں‘سرپرست اعلیٰ زبیر احمد انصاری نےمختصراً تنظیم اور بانی تنظیم ایم ایم علی کا تعارف کرایا اور پھر ایم ایم علی نے اپووا کی گزشتہ آٹھ سالہ کارکردگی کو مختصر الفاظ میں گورنر صاحب کے گوش گزار کیاجسے سن کر گورنر صاحب نے فروغِ ادب کے لیے کی جانے والی اپووا کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ لکھاریوں کے ویلفیئر کے لیے اَپووا کا کام مثالی ہے جسے نہ صرف جاری رہنا چاہیے بلکہ اس کا دائرہ مزید بڑھانا چاہیے۔سردار سلیم اختر خان نے کہا کہ زبانی جمع خرچ کے بجائے آپ لوگ عملی میدان میں پیش پیش ہیں اور یہی چیز آپ کوباقیوں سے ممتاز بناتی ہے۔اس موقع پر صدر اپووا حافظ محمد زاہدنے گورنر صاحب کو اپووا سالانہ ورکشاپ کے اغراض و مقاصد بیان کرنے کے بعد انہیں بطور مہمان خصوصی ورکشاپ میں شرکت کی دعوت دی جسے گورنر صاحب نے بخوشی قبول کرلیا اور کہا کہ ادیبوں کی اس خوبصورت کہکشاں میںشمولیت میرے لیے باعث اعزاز ہوگی۔ گورنر پنجاب نے اپووا صدر کے کاندھے پر تھپکی دیتے ہوئے کہا کہ آج کی میٹنگ میں جو بات مجھے سب سے زیادہ اچھی لگی وہ یہ ہے کہ آپ کی تنظیم ایک ویل ڈسپلن تنظیم ہے ۔آخر میں گورنر صاحب نے فرداً فرداً تمام شرکاء کو توصیفی سند سے نوازا اور پھر اپووا وفد نے گورنر صاحب کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ملاقات کے بعد وفد نے گورنر ہاؤس کا تفصیلی دورہ کیا اورتمام شرکاء نےاس خوبصورت اور پروقار ملاقات کا اہتمام کروانے پربانی اپووا ایم ایم علی کا شکر یہ ادا کیا۔وفد میں زبیر احمد انصاری ،ایم ایم علی ،حافظ محمد زاہد،سفیان فاروقی ،اسلم سیال ،اظہر حسین بھٹی،نادر فہمی ،محمد اویس ، مدیحہ کنول،ریحانہ عثمانی،سحرش خان،ثناء آغا خان،ایمن سعید، سعدیہ ہما شیخ ،علیزے آغا،ساجدہ اصغر،نبیلہ اکبر،ثوبیہ راجپوت،عائشہ صدیقہ،لاریب اقراء،ناہید گل،ڈاکٹر انعم پری،حفصہ خالد,نرگس نور اور دیگر شامل تھے ۔

1,392 total views, 3 views today

10 Responses to لکھاریوں اور ادب کی خدمت میں کوشاں اَپووا اپنی مثال آپ ہے :گورنرپنجاب

  1. قرۃالعین خالد says:

    ماشاءاللہ ❤️

  2. Zaiba Hassan says:

    بہت خوب

  3. ریحانہ عثمانی says:

    اللہ پاک مزید ترقی عطا فرمائے آمین

  4. Samina Tahir Butt says:

    ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ

  5. Samina Tahir Butt says:

    ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ اللہ پاک اپووا کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے آمین ثمہ آمین یا رب العالمین ۔

  6. Hafiza Saba Batool says:

    ماشاءاللہ ✨

  7. فائزہ شہزاد says:

    ماشاء اللہ ، ماشاء اللہ ۔۔۔ اپوا ترقی کی منازل دن بہ دن بہت خوبی سے طے کر رہا ہے مجھے اِس بات پر فخر ہے کہ اللہ پاک نے مجھے اِس تنظیم کا حصہ بنایا ہے ۔۔۔

  8. نبیلہ اکبر says:

    زبردست ، بہت خوب

  9. نیلوفر سمیع پشاور says:

    اپووا ایک نہایت فعال اور زبردست تنظیم ہے
    ہمیشہ لکھاریوں کے فلاح اور ترقی کے لئے کوشاں تنظیم
    اللہ زبیر انصاری صاحب اور ایم ایم علی صاحب کو لمبی عمر عطا فرمائے اور تنظیم کے عہدیداروں کو اجر عطا کرے
    بغیر صلہ و ستائش کے مسلسل اپووا کے ممبران کے ترقی کے لئے کوشاں رہتے ہیں

  10. Aleema Jabeen says:

    ماشاءاللہ
    اپووا تنظیم ایک فعال تنظیم ہے ۔
    اللہ پاک اس تنظیم کو مزید کامیابیوں سے نوازیں آمین ۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *