گورنر پنجاب سیکرٹریٹ میں محمد ابراہیم کے اعزاز میں فئیر ویل پارٹی کا اہتمام
لاہور (اپووا نیوز)گورنر پنجاب سیکرٹریٹ میں سیکشن آفیسر یونیورسٹی فور جمشید خان کی طرف سے حال ہی میں پرموٹ ہو کر گورنر سیکرٹریٹ سے ٹرانسفر ہونے والے اسسٹنٹ محمد ابراہیم کے اعزاز میں فیر ویل پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔۔۔ اس موقع پر محمد ابراہیم کی دفتری خدمات کو سراہا گیا اور ان کی پرموشن پر انہیں مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر دیگر سٹاف کے ارکان کا کہنا تھا کہ محمد ابراہیم ایک فرض شناس اور ملنسار انسان ہیں ان کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ محمد ابراہیم مستقبل میں بھی اپنی محکمانہ خدمات فرض شناسی سے ادا کرتے رہیں گے۔۔۔ فئیر ویل پارٹی میں سردار فہیم فاضل خان،خرم شہزاد ،بابر علی،محمد ابرار ،محمد فہد اور طارق محمود نے خصوصی شرکت کی ۔ محمد ابراہیم کی طرف سے تمام شرکاء کا اور بالخصوص جمشید خان صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا اور ان کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا
6,310 total views, 3 views today
























دلی مبارکباد