عالی برادری فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی مظالم رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے،اپووا اعلامیہ

لاہور (پ ر) آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا) کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ساتویں سالانہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔زبیر احمد انصاری کی زیر سرپرستی اور ایم ایم علی کی زیر نگرانی ہونے والی اس ورکشاپ میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات کے علاوہ ملک بھر سے لکھاریوں،ادیبوں،صحافیوں اور شاعروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔جن میں اوریا مقبول جان، خالد عباس ڈار،پروفیسر ہارون الرشید، ندیم بھابھہ،محسن منور یوسفی،گل نوخیز اختر،راشد محمود، افتخار افی،سعدیہ ہما شیخ،نوید چوہدری،خواجہ سلیم، رانا خالد قمر،طارق بلوچ صحرائی،صائمہ اکرم چوہدری،سارہ مجید،ناصر ادیب،ڈاکٹر جاوید اقبال، ناصر بشیر، ندیم نظر، شعیب مرزا،اسعد نقوی،جبکہ دیگر میں حافظ محمد زاہد،محمد بلال،عمر شاہ،طیب نوید،محمد اویس، طارق محمود،ثمینہ بٹ،مدیحہ کنول،سحرش خان،علیمہ جبیں،ماہم زاہرہ،ساجدہ چوہدری،نبیلہ اکبر،اور دیگر شامل تھے۔مقررین نے شرکاء کو حق اور سچ لکھنے کی تلقین کی ۔۔۔مقررین نے فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی بھی شدید الفاظ میں مزمت کی اور عالمی برادری کو اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ اس کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں اور نمایاں خدمات سر انجام دینے والوں میں ایوارڈ،میڈل اور سرٹیفکیٹ تقیسیم کیے گئے اس کے علاوہ شرکاء میں بذریعہ قرعہ اندازی بھی انعامات تقسیم کیے گئے۔۔تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لیے پر تکلف لنچ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

552 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *