” کی محمدﷺسے وفا تونے تو ہم تیرے ہیں”

نبی اللّٰہ کا وہ خاص بندہ ہوتاہےجو جسمانی و روحانی ظاہری و باطنی طور پر اعلیٰ و افضل اور باکمال ہوتا ہے جو مخلوق خداوندی کی ہدایت قلوب کی اصلاح اور تزکیہ نفس کرتا ہے .جو انسانی تخلیق کے مقصد کی تکمیل کیلئے منصب نبوت پر فائز کر کے بھیجا جاتا ہے .اسی مقصد کے لیے خداوندعزوجل نے کل انسانیت کی فلاح کے لیے نبی آخر الزماں حضور اکرم نور مجسم حضرت محمدﷺ کو انسان پر معبود فرمایا جن کے فیض سے دین اسلام ایک انسان سے ایک عالم تک محیط ہوتا ہے.وہ نبی آخر الزماںﷺجو خود رب تعالیٰ کا محبوب ہے. اللّٰہ تعالیٰ صبح وشام فرشتوں کے ساتھ اپنے محبوب پر درودوسلام بھیجتا ہے. اللّٰہ پاک فرماتے ہیں:

اِنَّ اللّٰہَ وَ مَلٰٓئِکَتَہٗ یُصَلُّوۡنَ عَلَی النَّبِیِّ ؕ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا صَلُّوۡا عَلَیۡہِ وَ سَلِّمُوۡا تَسۡلِیۡمًا ﴿۵۶:الأحزاب﴾

گویامالک عرض وسمااپنے حبیب کبریا کی عظمت کا اعتراف کر کے دنیا کو اسکےاعتباء پر مائل کررہا ہے.
اقبال نے کیا خوب کہا ہے:
کی محمدﷺسے وفا تونے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا، لوح و قلم تیرے ہیں
خضورﷺکی عظمت کا بیان اس ناچیز کی زبان سے ممکن ہی نہیں یہ تو وہ موضوع ہے جس پر بڑے بڑے علماء کی زبان گنگ ہو جاتی ہے.جس شخص کو بھی دنیا میں جو بھی کمال ملاہے اسی کے دردولت کی وجہ ہے.
لايُمْكِنُ الثَّنَاءُ كَمَا كَانَ حَقُّهُ
بعد از خُدا بزُرگ تُوئی، قِصہ مختصَر
یوں تو اللّٰہ نے آدم علیہ السلام کو تخلیق فرما کر انسان کی ابتدائی تخلیق کا فرض سونپ کر بامشرف کیا ہے. ابرہیم علیہ السلام اور انکے بیٹے کو مکہ جیسے متبرک شہر بسانے کا شرف عطا کیا ،یوسف علیہ السلام کو بے مثال حسن سے نوازا ،سلمان رضی اللّٰہ عنہ کے ہاتھ سلطنت و بادشاہی عطا فرمائی ،عیسی علیہ السلام کو معجزات سے مالا مال کیا ،اور موسیٰ علیہ السلام کو عصاء بے مثال یدبیضا عطا کیا. اللّٰہ نے آپ ﷺ کو معبوث فرما کر سابقہ انبیاء کی بھی شان بڑھا دی . میرے پیارے نبی حضرت محمدﷺ سب درخشاں ستاروں کے جھرمٹ میں چودھویں کا چاند بن کر آئے. اللّٰہ نے آپکو قرآن دے کر بھیجا وہ قرآن جس میں تورات زبور اور انجیل کی تعلیمات کو روز روشن کی طرح عیاں کر دیا گیا ہے.اسی قرآن مجید کا داعئ محبوب جس کی محبت ،جس کا عشق ایمان کا حصہ ہے، جس کا اقرار کیے بغیر مسلمان ،مسلمان نہیں کہلاتا ،جسے ادا کیے بغیر نماز نہیں ہوتی،جن پر درودوسلام بھیجنا مائکہ کی سنت ہے اور خالق ارض و سما کی سنت ہے،جن کی امت تمام امتوں کی سردار ہے،جن کے ایک اشارے پر بے جان چیزیں لبیک کہتے ہوئے قدموں میں سجدہ ریز ہو جاتے ہیں، جن کے ایک اشارے پر چند ماہتاب ٹکرے ٹکرے ہو کر انکی عظمت کی قسم کھاتا ہوا نظر آتا ہے.
ایک شاعر نے کیا خوب کہا ہے:
میرے رسولﷺکے نسبت تجھے اجالوں سے
میں تیرا ذکر کروں صبح کے حوالوں سے
نہ میری نعت کی محتاج ہے ذات تیری
نہ میری مدح ہی ممکن تیرے خیالوں سے
ان کا عشق ،عسق الٰہی ،ان کی معرفت ،معرفت الٰہی،ان سے ہٹ کر اگر اللّٰہ تک پہنچنے کا کوئی راستہ ڈھونڈو تو نہیں ڈھونڈ پاؤ گے تھک جاؤ گے بھٹک جاؤ گے ،پھر چاہے وہ صوم و صلوٰۃ میں دن گزارے یا رکوع وسجود میں رات اللّٰہ تعالیٰ کو تو انکی نماز اور روزے بھی قبول نہیں. کیونکہ اللّٰہ تعالیٰ نے خود اپنے نبیﷺکے ہونٹوں سے یہ الفاظ ادا کروائے :
وَمَآ اَرْسَلْنَاكَ اِلَّا رَحْـمَةً لِّلْعَالَمِيْنَ
(الأنبیا،-107)
اب دیکھو یوم آخرت 18000 عالم ہوں گے مگر فخر حاصل ہو گا امت مسلمہ کو کیونکہ ہم ساقی جام کوثر کی امت میں سے ہوں گے. وہ پیر تو پیر کامل ہیں ، ایسے کامل جن کے بعد کوئی بھی کمال کے درجے تک نہیں جا سکتا . ان کے مقام کا اندازہ کرنا تو دور انکے قدموں کی خاک کی عظمت بھی بیان کرنے سے زبان عاجز ہے. عقل حیران ہے انکی تو سدرہ سے آگے تک رسائی ہے، غرضیکہ مالک نے جو کائنات تخلیق فرمائی ہے گلوگلشن کی طرح اپنے محبوبﷺ کی خاطر خوشبو بسائی ہے.
ایک شاعر کے بہت خوبصورت اشعار میرے ذہین میں آ رہے ہیں:
ہرابتداسے پہلے ہر انتہا کے بعد
ذات نبیﷺبلند ہو ذات خدا کے بعد
لب سلے گئے میرے بس اس اک التجا کے بعد
میں چاہتی بھی جس کو شہہ انبیاء کے بعد
دنیا میں جتنے بھی لوگ ہیں قابل احترام
ان سب کو مانتی ہوں مگر مصطفیﷺکے بعد
تحریر۔اقصی لطیف

2,791 total views, 3 views today

3 Responses to ” کی محمدﷺسے وفا تونے تو ہم تیرے ہیں”

  1. اقصیٰ لطیف says:

    تحریر لکھنے والے کا نام تو لکھو ساتھ

  2. Jannat says:

    Awesome

  3. Zarish Butt says:

    بہت زبردست ۔ ماشاءاللہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *