خلق محمدی فاﺅنڈیشن کی طرف سے مستحقین میں راشن اور نقدی تقسیم کی گئی

ڈسکہ(اپووا نیوز)الحاج بابا جی محمد خالد محمود مکی مدنی کی زیر سرپرستی، صاحبزادہ عثمان خالد اور صاحبزادہ ڈاکٹر حسان خالد کی زیر نگرانی خلق محمدی فاو¿نڈیشن کی طرف سے حالیہ لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے متاثر ہونے والے متوسط طبقہ دیہاڑی دار مزدوروں، بیواﺅں اور معذور افراد کے اعزاز میںمقامی ہال میں ایک پروقار تقریب کااہتمام کیا گیا جس میں ان 400افراد میںخشک راشن اور نقدی تقسیم کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آصف حسین تھے اس موقع پر سابق چئیر مین میونسپل کمیٹی ڈسکہ خواجہ عاطف رضا خاں ،سینئر صحافی رانا محمد طاہر خاں,معروف عالم دین اور سکالرحافظ واجد علی تبسم ،حاجی زاہد جہانگیر ،ڈائریکٹر پنجاب کالج خان عباس خان،سابق چیئرمین ضلعی امن کمیٹی قاری محمد اشرف نقشبندی ،نوید احمد مغل چیئرمین صوة القراءفاو¿نڈیشن ،تنویر احمد مغل چیئرمین ینگ بلڈ فاو¿نڈیشن ،ڈاکٹر عمران خان ،جنرل سیکرٹری اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن چوہدری قطب الدین ، حاجی محمد الیاس مغل،رانا سلمان ،رانا عبد الرحمن ،چوہدری محمود الحق ودیگربھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر آصف حسین نے کہا کہ جس طرح خلق محمدی فاﺅنڈیشن لاک ڈاﺅن سے متاثرہ خاندانوں میںراشن تقسیم کر رہی ہے وہ لائق تحسین آج ملک پاکستان کو اسی جذبہ کی ضرورت ہے

1,263 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *