پی ٹی آئی رہنماچوہدری علی حسن گوندل کا صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ
ڈسکہ(اپووا نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری علی حسن گوندل نے کہا کہ سیاست کرنے کا مقصد صرف اور صرف عوام کی خدمت کرنا ہے عوام کی خدمت کرنے کیلئے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے انشاءاللہ بلدیاتی الیکشن میں بھر پور طریقے سے حصہ لیں گے ان خیالات کااظہا رانہوں نے مقامی ٹاﺅن ڈسکہ میںاپنے ڈیرہ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ہمارے آباﺅ اجداد پہلے سے ہی سیاست کررہے ہیں میرے بھائی نے سابق جنرل الیکشن میں آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے دن رات کوشاں ہے وزیر اعظم عمران خان ملکی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں،پی ٹی آئی عوام کی خدمت کیلئے اقتدار میں آئی ہے انشاءاللہ ڈسکہ کی عوام کی بہتری ڈسکہ شہر کی خوبصورتی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے بچاﺅ کیلئے بہترین حکمت عملی سے کام لیتے ہوئے عوام کا ساتھ دیا اس مشکل گھڑی میں احساس کفالت پروگرام کے تحت 12ہزار روپے دینا اور بجلی کے بلوں میں رعایت دینا بھی بہت بڑا اقدام ہے پوری قوم نے عمران خان کے مشن کو سراہا ہے
2,871 total views, 3 views today
























Leave a Reply