سیدافتخارالحسن اور محمدافضل منشاءکاکورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر ر تشویش کااظہار
ڈسکہ (اپووا نیوز)رکن قومی اسمبلی سیدافتخارالحسن اور سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمدافضل منشاءنے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاہے کہ جون کے آخر اور جولائی میں کورونا کے بلند ترین سطح پر ہونے کی اطلاعات کو سنجیدہ لیا جائے حالات کی سنگینی کو دیکھ کر ہنگامی منصوبہ بندی کرتے ہوئے آکسیجن سلنڈرز، وینٹی لیٹرز اور کورونا کے علاج کی ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا کنفیوژن پر مبنی بیان ان کے مسلسل حالت انکار میں ہونے کا ثبوت ہے وزراءملک میں کورونا سے اموات اور مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا اعلان کر رہے ہیں جبکہ وزیراعظم کا بیان اس کے برعکس ہے وفاقی سطح پر یہی وہ کنفیوژن ہے جس کی قیمت عوام اپنی جان سے ادا کر رہے ہیں وزیراعظم ہر روز ایک نیا عذر تراش رہے ہیں عذر تراشنے ، حالت انکار میں رہنے اور قوم کی جان بچانے کیلئے صوبوں کیخلاف بولنا مسئلے کا حل نہیں وقت ضائع کرنے اور بے عملی کا نتیجہ شہریوں کی اموات کی صورت میں نکل رہا ہے یہ وقت عذر اور بہانے تراشنے کا نہیں بلکہ قوم کی مدد کرنے کا ہے
3,039 total views, 3 views today
























Leave a Reply