بھارت کو سلامتی کونسل کی عارضی رکنیت ملنا اقوام متحدہ کے ماتھے پر سیاہ داغ ہے۔ افتخارالحسن،افضل منشائ
ڈسکہ(اپووا نیوز)رکن قومی اسمبلی سیدافتخارالحسن اور سٹی صدر مسلم لیگ ن محمدافضل منشاءنے کہا ہے کہ بھارت کو سلامتی کونسل کی عارضی رکنیت ملنا اقوام متحدہ کے ماتھے پر سیاہ داغ ہے پی ٹی آئی حکومت نے بھارت کی نامزدگی میں حمایت کرکے پاکستانی اور کشمیری عوام کے ارمانوں کا خون کیاہے انہوں نے بھارت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو سلامتی کونسل کی رکنیت ملنے سے مظلوم اور قانون پسند انسانوں کو اقوام متحدہ اور عالمی ضمیر کی جانب سے منفی پیغام ملا ہے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں، اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی قانون کی دھجیاں اڑانے والے بھارت کی یہ کامیابی افسوسناک ہے درحقیقت تحریک انصاف کی حکومت نے بھارت کی نامزدگی میں حمایت کرکے پاکستانی اور کشمیری عوام کے ارمانوں کا خون کیاہے
2,061 total views, 3 views today
























Leave a Reply