سرگودھا:ضلع کچہری میں فائرنگ،زیرحراست ملزم ہلاک، مقتول جاوید لڑکی کے اغوا کے مقدمہ میں گرفتار تھا
سرگودھا(اسرار ملک)سرگودھا کی ضلع کچہری میں باپ نے بیٹی کے اغوا کار کو پولیس حراست کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ بسم اللہ ہومز کے رہائشی فتح خان کی 16سالہ بیٹی عید بی بی کو ملزم خرم جاوید نے 30دسمبر 2018 کو اغوا کیا اور کراچی لے گیا ۔ تھانہ ساجد شہید پولیس نے لڑکی کے اغوا کا مقدمہ ملزم خرم جاوید اور اس کے ساتھی کیخلاف درج کیا ۔اس دوران پولیس نے لڑکی کے اغوا کار کو گرفتار کرکے لڑکی بازیاب کروالی ۔ ملزم خرم جاوید کو ہتھکڑی لگا کر تھانہ ساجد شہید پولیس جوڈیشنل مجسٹریٹ حسنات اسلم گوندل کی عدالت میں پیشی کیلئے لائی ۔بخشی خانہ میں ہتھکڑی لگے م

لزم پر اغوا ہونے والی لڑکی عید بی بی کے والد فتح خان نے فائرنگ کردی ۔ 4 گولیاں لگنے سے ملزم خرم جاوید شدید زخمی ہوگیا ۔ضلع کچہری میں فائرنگ کے واقعہ پر بھگدر
مچ گئی ۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔ زخمی ہونے والے خرم جاوید کو ہتھکڑیاں لگنے کے باعث طبی امداد کیلئے اسپتال نہ پہنچایا گیا جس پر وہ جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گیا ۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم فتح خان کو حراست میں لے لیا ۔پولیس ذرائع کے مطا بق ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں فوری طور پر تحقیقاتی ٹیم تشکیک دیدی گئی ہے ۔ پولیس ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال پہنچا دی گئی پولیس مصروف تفتیش
39,766 total views, 3 views today
























Leave a Reply