یپلز پارٹی کی حکومت گرانا بچوں کا کھیل نہیں ہے۔ترجمان

کراچی (ڈیلی پیغامِ پاکستان آن لائن)پیپلزیوتھ سندھ کے ترجمان تیمور علی مہر نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت گرانا بچوں کا کھیل نہیں ہے ، حیران ہیں پی ٹی آئی کے لوگوں کوذرا شرمندگی نہیں ہوتی کہ وہ کس منہ سے احتسا ب کی بات کر رہے ہیں ، پی ٹی آئی والے مہمان اداکار ہیں جو جلد ہی منظر نامے سے غائب ہو جائیں گے، پی ٹی آئی کے چوزے سیاست کے بادشاہ سے ٹکرانے کی جسارت میں عوام سے ذلیل ہونے کے سوا کچھ نہیں کر سکیں گے، ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے دفتر میں کارکنان سے ملاقات کے دوران کیا، تیمور علی مہر نے کہا کہ فوا د چوہدری کی حیثیت بے پیندے کے لوٹے سے زیادہ نہیں ہے ، تحریک انصاف کے غبارے سے اس قدر جلد ہوا نکلے گی یہ سوچا بھی نہیں تھا، جیسا پیپلز پارٹی چاہے گی ویسا ہی ہو گا کیونکہ ہم نے ہمیشہ حق اور سچ کی بات کہی اور جمہوری اقدار کی پاسداری کو مقدم جانا، انہوں نے کہاکہ عمران خان اور تحریک انصاف کی آدھی سے زیادہ کابینہ امپورٹڈ ہے جن کا کوئی دین ایمان نہیں ہے ، سندھ میں تحریک انصاف کے عہدیداران خود ہی پی ٹی آئی پر مسلط شدہ ہیں ان کے اپنے پارٹی اراکین ان سے خائف ہیں ان لوگوں کے منہ سے پیپلز پارٹی کے ارکین سے رابطہ کی بات سال نو کا سب سے بڑا لطیفہ لگتا ہے اور جن لوگوں کی پہچان اپنے مفاد کی خاطر پارٹی بدلنا ہو وہ لوگ کیسے سندھ کے عوام کے حقوق کی بات کر سکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچانے کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے جس کے دیگر پارٹیوں سے امپورٹ کردہ نا اہل وزراء کی ناقص پالیسیوں نے عوام کو بے حال کر دیا ہے ، پیپلز پارٹی سندھ میں حکومت عوام کے ووٹوں سے کر رہی ہے تحریک انصاف سندھ کی عوام کی جانب سے دھتکارے ہوئے لوگوں سے ملی بھگت کر کے سندھ کی عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ، انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی سندھ کے کروڑوں لوگوں کے دلوں کی آواز ہے ، تحریک انصاف کے چمچے اپنے لاکھ حربے استعمال کرلیں وہ پیپلز پارٹی کے لوگوں سے ان کی وفاداریاں تبدیل نہیں کروا سکتے ، فوا د چوہدری تحریک انصاف کے گلوبٹ ہیں جن کو صرف و صرف منہ سے فائر کرنے کے لیے رکھا ہوا ہے ، تحریک انصاف کے لو گ جمہوریت اور جمہوری روایات کے اصل معنی سے بھی ناواقف ہیں ان سے پیپلز پارٹی کی بڑہتی ہوئی مقبولیت ہضم نہیں ہو رہی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اس ملک میں ایک حقیقت ہے جو کچھ عقل کے اندھوں کی سمجھ سے باہر ہے ۔

19,450 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *