بین الاقوامی

بڑھتی مہنگائی اور قحط سالی کی وجہ سے اس بار شہریوں سے عید الاضحیٰ پر قربانی نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے

مراکش میں بڑھتی مہنگائی اور قحط سالی کی وجہ سے اس بار شہریوں سے عید الاضحیٰ پر قربانی نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 7 سال سے مراکش کو خشک سالی کا سامنا ہے جس کے باعث یہاں مویشیوں کی تعداد میں گزشتہ 12 ماہ کے دوران ۔۔۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات کا مصر میں آغاز

مصر کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ جنگ بندی کے اگلے مرحلے پر ’بات چیت‘ قاہرہ میں شروع ہو گئی ہے۔ حماس نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ وہ غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ واضح رہے کہ جنگ بندی کا ۔۔۔

ٹرمپ کا چینی درآمدات پر مزید 10 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان

امریکا کے صدر ڈوڑنلڈ ٹرمپ نے چینی درآمدات پر 4 مارچ سے اضافی 10 فیصد ٹیرف لگانےکا اعلان کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو پر مجوزہ ٹیکس کا نفاذ بھی 4 مارچ سے کرنے کا اعلان کیا ہے جو اس سے قبل مؤخر کر دیا گیا تھا۔ امریکی صدر نے چین پر اضافی ۔۔۔

عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو چھانٹیوں سے روک دیا

امریکا کی عدالت نے وزارت دفاع سمیت سرکاری اداروں سے ملازمین کی بڑے پیمانے پر چھانٹیاں ممکنہ غیر قانونی قرار دیدی، ٹرمپ انتطامیہ کو ملازمین برخاست کرنے سے روک دیا گیا۔ وفاقی عدالت کے جج ولیم Alsup نے پرسنل مینجمنٹ سے متعلق دفتر کو حکم دیا ہے کہ وہ پروبیشنری سرکاری ملازمین کی چھانٹیوں سے ۔۔۔

جنوبی کوریا: بچے پیدا ہونے کی شرح میں اضافے سے حکومت پُرامید

ویب ڈیسک — جنوبی کوریا کے لوگوں کو ‘خوش خبری’ ملی ہے کہ ایک دہائی کے دوران پہلی بار ان کے ملک میں بچوں کے پیدا ہونے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ ترقی پذیر ممالک میں جہاں آبادی کا بڑھنا ایک مسئلہ ہے وہیں دنیا کے کئی ترقی یافتہ ممالک میں کم ہوتی آبادی ۔۔۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرصدارت کابینہ کا پہلا اجلاس

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے دنیا بھر سے امیر ترین افراد کو امریکی شہریت کے لیے گولڈ کارڈ کی فروخت شروع کرنے کا اعلان کیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کمپنیاں گولڈ کارڈ کے ذریعے ملازمین کو مائل کرسکتی ہیں، امید ہے ۔۔۔

امریکہ: ایوانِ نمائندگان سے بجٹ قرارداد منظور

—امریکی ایوانِ نمائندگان نے معمولی برتری کے ساتھ منگل کی شب بجٹ قرارداد منظور کر لی۔ 217 ارکان نے بل کی حمایت جب کہ 215 نے مخالف میں ووٹ دیے۔ قرارداد کی منظوری سے ٹیکس مراعات دینے اور حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے ری پبلکنز کی ان کوششوں کو تقویت ملی ہے۔ ڈیمو کریٹس ۔۔۔

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سفارتی پاسپورٹ سے متعلق مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سفارتی پاسپورٹ سے متعلق مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سفارتی پاسپورٹ سے متعلق مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت کا بھی تبادلہ ہوا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر نے مشترکہ اعلامیے ۔۔۔

رمضان المبارک سے قبل دبئی نے 55 نئی مساجد کی تعمیر کا اعلان کیا ہے، ساتھ ہی شہر کی 70 فیصد مساجد میں جمعہ کے خطبے کا انگریزی ترجمہ بھی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سلامی امور اور خیرات کی سرگرمیوں کے محکمہ نے اپنی 2024 کی ”مسجد امور کے شعبے کی معیاری کامیابیوں“ کی رپورٹ میں نئے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا ہے، جس کا مقصد اسلامی معماری ورثے کو جدید پائیداری کے حلوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔ گزشتہ برس 172 ملین درہم کی لاگت سے ۔۔۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دنیا میں احترام کیا جاتا ہے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی بصیرت اور دور اندیشی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا پوری دنیا میں احترام کیا جاتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے خادم حرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت کی بھی قدر کی ہے ۔۔۔

افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ مغربی صوبے فراہ میں منگل کو سیلاب سے دو خاندانوں کے کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے۔ عبدالمتین قانع نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، مزید پانچ زخمی ہوئے ہیں۔ یہ خاندان پشتکوہ ضلع کے گاؤں کوجر میں پکنک کے لیے گئے تھے۔ قانع نے کہا کہ وہ ایک پہاڑ پر چڑھ رہے تھے جب شدید بارش اور ژالہ باری کی زد میں آ گئے۔ گزشتہ سال شمالی افغانستان میں شدید سیلاب سے 315 افراد ہلاک اور 1600 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ مغربی صوبے فراہ میں منگل کو سیلاب سے دو خاندانوں کے کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے۔ عبدالمتین قانع نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، مزید پانچ زخمی ہوئے ہیں۔ یہ خاندان پشتکوہ ضلع کے گاؤں کوجر ۔۔۔
@