تازہ خبریں

مقبوضہ کشمیر میں 60 تا 80 فیصد دہشتگرد پاکستانی ہیں جنرل دویدی کا بیان

انڈین فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دِویدی نے کہا ہے کہ انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے سرحدی علاقوں میں پاکستان سے عسکریت پسندوں کی دراندازی روکنے کے لیے 15 ہزار اضافی فوجی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ پیر کو سالانہ پریس کانفرنس میں جنرل دِویدی نے پاکستان پر الزام عائد کیا کہ ان کا ۔۔۔

وزیرِ اعظم ٹاسک فورس کی کوششوں سے بجلی سستی ہونے کیلئے پُرامید

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس نے 3 ہزار میگاواٹ کا ہدف حاصل کر لیا ہے، مزید بڑی کمپنیوں سے کیپیسٹی چارجز کے معاملے پر بات چل رہی ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم نے سرکاری پاور جنریشن کمپنیوں کو ڈالرز میں کیپیسٹی پیمنٹس ہونے پر حیرت کا ۔۔۔

ہمارے ساتھ جو ہوا ہے اس کے بعد قانون سے یقین ختم ہو گیا: بشریٰ بی بی کا جج سے مکالمہ

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران بشریٰ بی بی نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کے دوران میں نے ججز کو بیمار ہوتے اور کانپتے ہوئے دیکھا ہے۔ اسلام آباد میں گاڑی سے رینجرز اہلکاروں کو ٹکر مارنے کے کیس کی سماعت انسداد دِہشت ۔۔۔

اٹامک انرجی کمیشن کے ملازمین کو بازیاب نہ کرایا جا سکا، جرگے کا شدت پسندوں سے رابطہ

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت سے اغوا ہونے والے اٹامک انرجی کمیشن کے مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مقامی سیاسی اور سماجی رہنماؤں پر مشتمل جرگے کے ذریعے بھی مغویوں کی بازیابی کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مبینہ عسکریت ۔۔۔

شیر افضل مروت کو شو کاز نوٹس جاری

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہدایت پر پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ ڈان نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو جاری نوٹس میں کہا گیا کہ آپ بغیر سوچے سمجھے بولتے ہیں جس کا نتیجہ پارٹی ۔۔۔

ایف بی آر کا 1010 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایک ہزار سے زائد نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔ ایف بی آر نے 1010 گاڑیاں خریدنے کے لیے کمپنی کو لیٹر آف انٹینٹ لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ نئی خریدی جانے والی 1010 گاڑیوں کا تخمینہ لاگت 6 ارب روپے سے زیادہ ۔۔۔

آج مذاکرات کیلئے اسپیکر کی منتیں کی جا رہی ہیں: گورنر فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو این آر او نہیں ملے گا، ان کی رہائی کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔ پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات صرف سنجیدہ لوگوں کے ساتھ کیے ہیں، مسائل کا حل ۔۔۔

لوہڑی: آگ کی لو کی گرمجوشی اور شکر کی چاشنی کا تہوار

ہر سال جنوری کے تقریباً وسط میں 13 تاریخ کو انڈیا اور پاکستان کے پنجاب میں اور کشمیر سمیت دیگر کچھ علاقوں میں سردیوں کے خاتمے اور نئے موسم کے لمبے دنوں کی آمد کی خوشی کا ایک تہوار منایا جاتا ہے جس کا نام لوہڑی ہے۔ بسنت اور بیساکھی کی طرح پنجابی کیلینڈر کا ۔۔۔

پی ایس ایل 10 کے پلیئرز کی ڈرافٹ آج ہوگی

پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کی پلیئرز ڈرافٹ آج ہو گی، ایونٹ کی چھ فرنچائز اپنی اپنی ٹیمیں تشکیل دیں گی۔ دنیا بھر سے معروف کرکٹرز پی ایس ایل ٹین میں رجسٹرڈ ہوگئے ہیں، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹم ساؤتھی، مارک چیپ مین، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، میتھیو شارٹ، ۔۔۔

لاہور میں الیکٹرک بسوں کے افتتاح کی حتمی تاریخ سامنے آگئی

وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ پندرہ فروری سے لاہور میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح کیا جائیگا،فیزٹو میں مزید پانچ سو بسیں رواں سال چودہ اگست کو فلیٹ میں شامل ہوں گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب کا کہنا ہے کہ الیکٹرک بسیں20جنوری تک کراچی پہنچ جائیں گی،بسوں کی چارجنگ کےلیے لاہور میں ۔۔۔

چترال میں 6 کروڑ 15 لاکھ سے زائد میں مارخور کا شکار

چترال میں 2 لاکھ 20 ہزار ڈالرز یعنی 6 کروڑ 15 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد کی ادائیگی پر مارخور کا شکار کرلیا گیا۔ ڈائریکٹر فاریسٹ آفس (ڈی ایف او) وائلڈ لائف فاروق نبی کے مطابق ہسپانوی شکاری نے چترال میں سیزن کے دوسرے کشمیری مارخور کا شکار کرلیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہسپانوی ۔۔۔
@