اسامہ معاویہ کی راجہ محمد عثمان علی کے گھر آمد

چکوال (نمائندہ خصوصی)معروف کالم نگار، موٹیویشنل اسپیکر، اینکرپرسن اور آر جے ایف ایم 88 اسامہ معاویہ نے یونین کونسل نمبر 4 کے نومنتخب صدر یوتھ ونگ راجہ محمد عثمان علی کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں یوتھ ونگ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسامہ معاویہ نے کہا کہ وطنِ عزیز اس وقت جن چیلنجز اور حالات سے گزر رہا ہے، ان میں نوجوان قیادت ہی قوم کی امیدوں کا مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو آگے بڑھ کر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ میدانِ عمل میں کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ راجہ محمد عثمان علی ایک مخلص، دیانتدار اور عوامی نمائندے کے طور پر اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں گے اور نوجوانوں کی آواز بن کر سامنے آئیں گے۔
اس موقع پر راجہ محمد عثمان علی نے اسامہ معاویہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ یوتھ ونگ اور عوام کی جانب سے ان پر کیے گئے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر سطح پر نوجوانوں اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے اپنا فعال کردار ادا کریں گے اور خود کو ہمیشہ عوامی خدمت کے لیے پیش پیش رکھیں گے۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، نوجوانوں کے کردار اور علاقائی ترقی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں شخصیات نے اس بات پر زور دیا کہ معاشرے کی بہتری اور ملکی ترقی کے لیے نوجوان نسل کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینا چاہیے۔

633 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *