پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری کمی کاامکان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری کمی کاامکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سمری آج وزیراعظم شہبازشریف کو بھجوائی جائے گی،حتمی اعلان آج رات کو کیا جائے گا۔

حکومتی عہدیدار کادنیا نیوز سے گفتگو میں کہناتھا کہ آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے،عوام کو تیل کی قیمتوں میں کمی سے متعلق آج خوشخبری دیں گے۔

150 total views, 12 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *