چھٹی سالانہ اپووا خواتین کانفرنس کی شاندار تقریب کا انعقاد
لاہور ( اپووا نیوز)آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے چھٹی سالانہ خواتین کانفرنس کا انعقاد لاہور کے معروف ہوٹل پاک ہیریٹیج میں نہایت شاندار اور باوقار انداز میں کیا گیا۔ اس پروقار تقریب میں ملک بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس سے یہ پروگرام ایک بھرپور اور کامیاب اجتماع ثابت ہوا۔
تقریب میں وائس چیئرپرسن سوشل ڈویلپمنٹ محترمہ جہاں آرا منظور وٹو، معروف سماجی کارکن عائشہ احد ملک، ڈپٹی سیکرٹری گورنر پنجاب محترمہ ظل ہما، اور اداکارہ، ماڈل و سوشل ورکر رابی پیرزادہ بطور مہمانانِ خصوصی شریک ہوئیں۔ اس کے علاوہ معروف ادیب و شاعر ناصر بشیر، ملک یعقوب اعوان اور دیگر علمی و ادبی شخصیات کی شرکت نے تقریب کو مزید وقار بخشا۔
تقریب کا آغاز حافظ محمد زاہد نے تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا جبکہ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کرنے کی سعادت سکینہ خان کو حاصل ہوئی۔ تقریب کی صدارت ڈاکٹر فضیلت بانو نے کی جبکہ نظامت کے فرائض سمیرا شفق اور مدیحہ کنول نے احسن انداز میں سرانجام دیے۔ یہ تقریب بانی و صدر ایم ایم علی کی زیر نگرانی اور ملک یعقوب اعوان کی سرپرستی میں منعقد ہوئی۔
اس موقع پر ہمدرد ادارہ کی جانب سے خواتین کے لیے خوبصورت تحائف اور تعریفی اسناد پیش کی گئیں، جس پر آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے سی ای او ہمدرد، مس فاطمہ زہرہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں ڈائریکٹر ہمدرد سید علی بخاری نے بھی شرکت کی اور نمایاں کارکردگی دکھانے والی خواتین میں انعامات و تحائف تقسیم کیے۔
تقریب کے دوران معروف لکھاری ثمینہ سید کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا، ان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور ان کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔
مزید برآں، قرعہ اندازی کے ذریعے خواتین کو خصوصی اعزازات سے نوازا گیا، جبکہ دیگر شرکاء کے لیے بھی خوبصورت تحائف کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں خواتین کی حوصلہ افزائی، ان کی صلاحیتوں کے اعتراف اور معاشرے میں ان کے مثبت کردار کو اجاگر کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔
تقریب کے اختتام پر اپوا کی ممبر سکینہ خان کی سالگرہ کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا، جس نے تقریب کے ماحول کو مزید خوشگوار بنا دیا۔
یہ کانفرنس نہ صرف ایک شاندار اور منظم تقریب ثابت ہوئی بلکہ خواتین کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم بھی فراہم کیا، جہاں انہیں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے، سیکھنے اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کا بہترین موقع ملا۔
348 total views, 9 views today
























Leave a Reply