اپووا کے پی چیپٹر کی خانہ فرہنگ میں منعقدہ ایران کے رہبر اعلیٰ علی خامنائی کی رسم چہلم میں شرکت

ایران کے رہبر اعلیٰ علی خامنائی کی رسم چہلم اور دیگر شہداء کی یاد میں خانہ فرہنگ ایران میں ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں مذہبی، سیاسی، قبائلی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ ادبی ،ثقافتی اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔شرکاء نے ایرانی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔انہوں نے اسرائیل اور امریکہ کی ایران پر جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔اپووا کے پی چیپٹر کی جانب سے فائزہ شہزاد ،روبینہ معین ،ناز پروین ،فاطمہ افضال، ڈاکٹر سیما شفیع، سیدہ زرتاج بخاری اور اسماء مرتضیٰ نے شرکت کی ۔فائزہ شہزاد نے ہدیہ نعت پیش کیا ۔سیدہ زرتاج بخاری نے شہداء کو سلام پیش کیا ۔روبینہ معین اور ڈاکٹر سیما شفیع نے اپنے خطاب میں علی خامنائی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور معصوم بچوں اور نہتے شہریوں پر بمباری کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔تقریب میں مرد اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
رپورٹ ناز پروین

216 total views, 6 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *