بانی اپووا ایم ایم علی کی صدر اپووا کے پی چیپٹر فائزہ شہزاد سے تفصیلی ملاقات

آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا) کے بانی ایم ایم علی کی اپووا خیبر پختونخوا چیپٹر کی صدر فائزہ شہزاد صاحبہ سے ایک اہم اور تفصیلی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں تنظیمی امور، مستقبل کے لائحۂ عمل اور اپووا کے مقاصد کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھانے پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر بانی اپووا نے کے پی چیپٹر کی گزشتہ چھ ماہ کی شاندار کارکردگی کو بھرپور انداز میں سراہتے ہوئے کہا کہ مختصر عرصے میں خیبر پختونخوا چیپٹر نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، جو چیپٹر کی قیادت اور پوری ٹیم کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے صدر فائزہ شہزاد صاحبہ اور ان کی ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔
ملاقات کے دوران اپووا کے پی چیپٹر کے زیرِ اہتمام مستقبل میں ہونے والی ادبی و تنظیمی تقریبات پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اسی موقع پر اپووا کا آفیشل پرچم بھی متعارف کروایا گیا، جو تنظیمی شناخت، اتحاد اور مقصدیت کی علامت ہے۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور دونوں جانب سے تحائف کا تبادلہ بھی کیا گیا جو باہمی اعتماد، احترام اور تنظیمی یکجہتی کی خوبصورت مثال ہے۔

522 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *