کراچی: 5منزلہ عمارت کے ملبے سے 3 ماہ کی بچی معجزانہ طور پر زندہ نکل آئی

ویب ڈیسک کراچی کے علاقے لیاری میں زمین بوس ہو نے والی عمارت میں سامنے آئی جس میں تین ماہ کی بچی کو زندہ بچا لیا گیا ،بچی کو معمولی خراش آئی۔

تفصیلات کے مطابق لیاری میں زمین بوس ہو نے والی عمارت سے اب تک 27 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جن میں سے 20 کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ریسکیو حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے 27 افراد میں سے 20 کا تعلق ہندو کمیونٹی سے ہے اور یہ ایک ہی خاندان کے افراد تھے جو آپس میں رشتہ دار بھی تھے تاہم ریسیکو 1122 کے حکام کے مطابق اس حادثے میں ایک تین ماہ کی بچی حیران کن طور پر محفوظ رہی جسے صرف معمولی خراشیں آئی ہیں۔ جس مقام پر یہ بچی ملی تھی اس سے تھوڑے ہی فاصلے پر اس کی والدہ کی لاش کو ملبہ کاٹ کر نکالنا پڑا۔ اس کے خاندان کے دیگر افراد کی لاشیں بھی بھاری ملبے میں سے نکالی گئیں تھیں۔

624 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *