آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا) کی گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات
آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا) کے ایک وفد نے گورنر خیبر پختونخوا، فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس پشاور میں تفصیلی ملاقات کی۔ وفد نے گورنر صاحب کو تنظیم کی ادبی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا۔
گورنر صاحب نے اس موقع پر فرمایا کہ “مجھے آپ کی تنظیم کا غائبانہ تعارف پہلے ہی ہے۔ آپ لوگ بہت اچھا کام کر رہے ہیں، اس کام کو یونہی محنت اور لگن سے جاری رکھیں۔” گورنر صاحب نے اپووا کی ادبی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ “اپووا کی ادبی میدان میں کوششیں قابل تعریف بھی ہیں اور قابل تقلید بھی۔ آپ لوگ اس ملک کا روشن مستقبل ہیں۔”
ملاقات کے دوران، گورنر صاحب کے دستِ مبارک سے اپووا کے وفد کو تعریفی اسناد دلوائی گئیں اور گورنر کی جانب سے بھی تمام ارکان کو یادگاری سوینئرزپیش کیے گئے۔ وفد کی جانب سے گورنر صاحب کو اپووا کی یادگاری شیلڈ دی گئی اور ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔
وفد میں ملک یعقوب اعوان، ایم ایم علی، حافظ محمد زاہد،سفیان علی فاروقی، محمد اسلم سیال، ممتاز اعوان، معاویہ ظفر، محمد بلال، ڈاکٹر عمر شہزاد، ڈاکٹر سعدیہ شہزاد، ناز پروین، بشریٰ فرخ، تابندہ فرخ، ثمینہ قادر، نیلوفر سمیع، رانی عندلیب اور دیگر شامل تھے۔
720 total views, 3 views today
























Leave a Reply